تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کراچی میں جنگلی چھپکلی نکل آئی، ویڈیو دیکھیں

کراچی میں جنگلی چھپکلی کو دیکھ کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق لائنز ایریا کمشنر کمپاؤنڈ میں جنگلی چھپکلی مانیٹر لیزرڈ نکل آئی جسے کھل عام گھومتے دیکھ کر اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے۔

مکینوں کی اطلاع پر ریسکیو رضاکاروں نے جنگلی چھپکلی مانیٹرلیزرڈ کو پکڑ لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ ریسکیو سے اطلاع ملی اب مانیٹرلیزرڈ کو تحویل میں لیں گے اور بعدازاں جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

جنگلی چھپلکی کی اچانک موجودگی پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھروں کے دروازے بند کر دیے تھے اور فوری طور پر متعلقہ اداروں کو مطلع کیا۔

Comments

- Advertisement -