اشتہار

ضمنی انتخابات میں عوام نے لوٹوں سے بدلا لینا ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام نے ضمیر بیچنے والوں سے بدلا لینا ہے اور لوٹوں کو شکست دینی ہے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کیا پی پی 168 کے عوام لوٹے کو ہرانے کیلئے تیار ہے، عوام کسی صورت لوٹوں کو کامیاب نہ ہونے دے، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، اب عوام نے بدلا لینا ہے اور ان لوٹوں کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے، غنڈہ گردی کی جارہی ہے، ملک نواز اعوان میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، ملزم حمزہ اور اس کے والد چیری بلاسم شہباز شریف کو شکست دینی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ ہم نے بیرونی سازش سے مسلط ہونیوالوں کو ناکام بنانا ہے، ناجائز اور امپورٹڈ حکومت کو ہر حال میں شکست دینی ہے۔

انہوں نے ورکرز سے کہا کہ آپ نے گھر گھر جاکر لوگوں کو تیار کرنا ہے، یہ جتنی بھی دھاندلی کرلیں آپ نے ملک نواز کو جتوانا ہے اور لوٹے کو شکست دینی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں