تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جی-7 ممالک کا روس کے گرد گھیرا مزید تنگ

برلن: یوکرین پر حملے کی وجہ سے جی-7 ممالک نے روس سے سونے کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گروپ آف سیون (جی 7) ممالک نے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اسے مالی طور پر کمزور کرنے کیلئے مزید پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹھوس اقدام کے طور پر روس سے سونا برآمد کرنے پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ امریکی انتظامیہ کے سینئر نمائندے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا کہ اس حوالے سے جی – سیون ممالک کی جانب سے باقاعدہ اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

روس سے سونے کی درآمد پر پابندی کی تجویز ابتدائی طور پر برطانیہ کی جانب سے سامنے آئی تھی، جس پر کینیڈا، جاپان اور امریکہ نے بھی اتفاق کیا ہے۔

امریکی صدر نے جی-7 ممالک میں شامل دیگر ممالک جرمنی، فرانس اور اٹلی کو بھی روس پر پابندیاں عائد کرنے میں شامل ہونے کی تجویز دی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں روس کے سونے کی درآمد 15.4 بلین امریکی ڈالر رہی، جس کا 90 فیصد جی 7 ممالک کو درآمد کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -