تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پُراسرار مخلوق کے 17 انچ لمبے اور 1 فٹ چوڑے قدموں کے نشان دریافت

امریکی سے تعلق رکھنے والے ہائیکر کو جنگل میں پیدل سفر کرنے کے دوران ایسے پُراسرار جانور کے قدموں کے نشان ملے ہیں جسے دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائیکر کو ملنے والے پُراسرار جانور کے نقش 17 انچ لمبے اور 1 فیٹ چوڑے ہیں جس کی تصویر اس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

اس تصویر کو بگ فٹ فیلڈ ریسرچرز آرگنائزیشن کے فیس بک پیج پر سے بھی شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

ہائیکر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ”میں ریاست پنسلوانیا کے جنگل میں سفر کر رہا تھا، اس جنگل میں گزشتہ تین سالوں سے آتا جاتا رہا ہوں لیکن کبھی ایسے نشان نہیں دیکھے“۔

زیرِ نظر تصویر میں موجود قدم کا نشان کسی جانور سے زیادہ انسان کا معلوم ہوتا ہے اور اس کے اندر پانی جمع ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -