اشتہار

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے، اس کی خوشخبری خود عالیہ بھٹ نے اپنے
انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو سنائی۔

عالیہ بھٹ نے اکاؤنٹ سے دو تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں، ساتھ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور بیٹھے نظر آرہے ہیں اور دونوں الٹرا ساؤنڈ مشین کو بڑی مسرت سے دیکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

عالیہ بھٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اُن کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے، خبر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ اداکارہ کو مداحوں اور اہل خانہ کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ”عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہے

بالی ووڈ کی مشہور شخصیات میں، رکُل پریت سنگھ، مونی رائے اور ڈیانا پینٹی سمیت بہت سے مداحوں نے عالیہ کو مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے،شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب سے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں