اشتہار

”عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہیں۔

رنبیر کپور اپنی نئی آنے والی فلم ”شمشیرا“ کی پرموشن میں مصروف ہیں۔ ایک تقریب میں اداکار سے کہا گیا کہ کسی مداح سے متعلق اپنی زندگی کا حیران کن واقعہ بیان کریں۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی غائبانہ شادی

- Advertisement -

اس پر انہوں نے بالی وڈ کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ بیان کیا۔ اداکار نے کہا کہ میں ابتدائی دنوں میں اپنے والدین کے ساتھ ہمارے بنگلے کرشنا راج میں رہتا تھا۔

رنبیر کپور نے کہا کہ ایک دن بنگلے کے گیٹ پر پنڈت کے ہمراہ مداح آئی اور گیٹ کو مجھ سے تشبیہ دے کر ازخود اس سے شادی کرلی، جب گھر واپس آیا تو چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی یہاں آئی تھی اور بنگلے کے گیٹ سے شادی کر کے چلی گئی۔

اداکار نے کہا کہ بنگلے کے گیٹ پر شادی کی رسوامات ادا کی گئی تھیں، لڑکی نے گیٹ کو ہار بھی پہنایا تھا جسے ورمالا کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی

انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ سب سنا تو ہنس پڑا اور کہا کہ مجھے اپنی بیوی سے ملنا ہے، اس طرح وہ لڑکی میری پہلی اور عالیہ بھٹ دوسری بیوی ہے لیکن میں نے آج تک اپنی پہلی بیوی کو نہیں دیکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں