اشتہار

عمران خان کے لاہور میں‌ کامیاب کنونشن کا خوف، ن لیگ کا ضمنی الیکشن سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

عمران خان کے لاہور میں کامیاب کنونشن اور لیگی کارکنوں کی ناراضگی کے بعد ن لیگ نے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی ذمے داری مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

آئندہ ماہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لاہور کے چار حلقوں میں ہونے والے کامیاب کنونشن نے حکمراں جماعت ن لیگ کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور ضمنی انتخابات کے مہم کی ذمے داری ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان کے کامیاب کنونشن کے بعد ن لیگی امیدواروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے پر ن لیگی کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور ان سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے کہا ہے کہ لوٹوں کو ٹکٹ دیکر پارٹی کے وفادار ورکروں کا استحصال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے کامیاب دورہ لاہور اور کارکنوں ومقامی قیادت کی ناراضگی کے باعث ن لیگ کی مرکزی قیادت نے ضمنی انتخابات کی مہم چلانے کی ذمے داری ن لیگ کی صوبائی نائب صدر مریم نواز کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ضمنی انتخابات : مریم نواز میدان میں اترنے کیلیے تیار

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کو خود مانیٹر کریں گے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں