تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ گزشتہ الیکشن سے بہتر رہا، سیکریٹری الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو 2015 میں سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے بہتر قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا جائزہ لینے کیلیے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران پرتشدد واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات میں دو افراد کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس کو سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں دو روز قبل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سندھ میں ہی ہونے والے 2015 ک بلدیاتی انتخابات سے بہتر تھا۔

شرکا اجلاس کو اس کی وضاحت دیتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 26 جون کو سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلیے 14 اضلاع میں 9023 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے، 10 اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے واقعات ہوئے اور ان پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 2015 کے سندھ بلدیاتی الیکشن میں بدقسمتی سے 15 اموات اور24 افراد زخمی ہوئے تھے، اس لحاظ سے یہ الیکشن گزشتہ الیکشن سے بہتر تھے، حالیہ الیکشن میں ہنگامہ آرائی کے ذمے داروں کے خلاف 25 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بدامنی کی وجہ سے 30 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ معطل کرنا پڑی، 13 مختلف کٹیگری کے الیکشن غلط نشانات الاٹ ہونے پر ملتوی جب کہ مجموعی طور پر 74 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی ہوئی جہاں دوبارہ پولنگ ہونی ہے اور کوشش کی جائے گی کہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

اجلاس میں غلط الاٹمنٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر کو تین دن میں ذمے دار افسران کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ میونسپل کمیٹی کندھکوٹ میں عملے کے اغوا پر آئی جی سندھ  سے  3دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا  کہ الیکشن کمشنر نے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران دو اموات کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داروں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اور ان پشت پناہی کرنیوالوں  کیخلاف کارروائی کی جائے اور اس میں کوئی امیدوار یا سیاسی شخصیت شامل ہے تو اس کی بھی نشاندہی کی جائے۔

اجلاس میں دوران پولنگ ایم پی اے کے بیٹےکرن کمار کی خاتون  پریزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی کی انکوائری رپورٹ اور الیکشن ڈیوٹی پر غیر حاضر عملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو انکے خلاف سخت  کارروائی  کرنے کا حکم دیا۔

Comments

- Advertisement -