اشتہار

جنید خان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا؟ قومی کرکٹر نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جنید خان نے 2012 میں بھارت کیخلاف میچ میں اپنے بالنگ اسپیل کو کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے 2012 میں بھارت کیخلاف کھیلی گئی تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے جنید خان کے اسپیل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطرناک بالنگ اسپیل میں سے ایک ہے۔

اس ٹوئٹ کو جنید خان نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، آپ کی کیا رائے ہے اس بارے؟ ۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ جنید خان کے نام رہا تھا، انہوں نے اس میچ میں 43 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا تھا۔

دسمبر 2012 میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان نے 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے، ون ڈے سیریز میں پاکستان نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں