اشتہار

انتخابی مہم کے دوران شاہ محمودقریشی کا اپنی پارٹی سے شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی انتخابی مہم کے دوران اپنی پارٹی سے شکوہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے پی پی217 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر اور زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی اور مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہروایا۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ خان کو بھی کہا کہ اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا تو آج پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ 2018 میں سے سابق وزیرخارجہ نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پی پی 217 پر الیکشن لڑا تھا تاہم وہ یہ سیٹ آزاد امیدوار شیخ سلمان نعیم سے ہار گئے تھے۔ اس وقت سے یہ باتیں زیر گردش کرتی رہی ہیں صوبائی الیکشن میں شاہ محمود قریشی کو ہروانے میں جہانگیر ترین کا ہاتھ تھا۔

الیکشن جیتنے کے بعد سلمان نعیم نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور وہ جہانگیر ترین گروپ کا حصہ تھے، انہوں نے جہانگیر ترین کے کہنے پر  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران حمزہ شہباز کو ووٹ ڈالا جس پر الیکشن کمیشن نے سلمان نعیم سمیت 25 ایم پی ایز کی رکنیت ختم کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں