اشتہار

رمیز راجا نے جاوید میانداد کو گلے لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو گلے سے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرز سے ملاقات کی۔

رمیز راجا اور سابق کرکٹرز کے درمیان کرکٹ کے معاملات پر گفتگو کی گئی اور کچھ پرانی یادیں بھی تازہ کی گئیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے اپنے ساتھی کرکٹر جاوید میانداد کو گلے سے لگاکر عاجزی و انکساری کی مثال قائم کی۔

رمیز راجا اور جاوید میانداد کی گلے لگنے کی تصویر سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس پر ناصرف صارفین نے تبصرے کیے بلکہ خود چیئرمین پی سی بی بھی تصویر پر تبصرہ کرنے سے خود کو روک نہ سکے۔

اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجا نے لکھا کہ ’واقعی یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے‘۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ بھی تصویر دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور دونوں کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں