اشتہار

”پاکستان امریکا کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری نارکوٹکس ٹاڈڈی رابنسن نے ملاقات کی جس میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور امریکی سفارتخانے کے دیگر حکام شریک تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوئی، دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ تعلقات کے فروغ کیلیے وسیع البنیاد ڈائیلاگ کی ضرور ت پر بھی زور دیا گیا۔

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے منی لانڈرنگ، منشیات اسمگلنگ روک تھام اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹاڈڈی رابنسن نے کہا کہ پاک امریکا وسیع البنیاد اور دیرنیہ تعلقات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں