اشتہار

’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت 17 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگائے گی اور یہ عوام کو ریلیف نہیں دیں گے بلکہ ہر ماہ 50 روپے تک اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت 855 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریکور کرے گی۔

- Advertisement -

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ 10 روپے ہر ماہ بڑھانے سے بھی 855 ارب روپے جمع نہیں ہوں گے، سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کی رقم ملا کر یہ 50 روپے تک ماہانہ قیمت بڑھائیں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اتنی بڑی لیوی پر معاہدہ ہی نہیں کرتے ہمارے دور میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دیا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگا پیٹرول خرید سے بچاتے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں