اشتہار

”پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارت کاری آم کی طرح میٹھی ہے۔

مینگو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا میں بہترین اور میٹھے ہیں، ہم نے تمام سفیروں اور سفارت خانوں میں آموں کے تحفے بھیجے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سطح پر ہمارے اس خزانے کی پذیرائی ہو، پاکستان میں آم کے علاوہ بھی پھلوں کی مختلف ورائٹی ہے۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان کے 75 برس کی تکمیل کی خوشی منا رہے ہیں، پاکستان کی سفارت کاری بھی آم کی طرح میٹھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں