اشتہار

نور ظفر خان نے اپنے ’کرش‘ سے متعلق بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان نے اپنے کرش سے متعلق بتادیا۔

اداکارہ نور ظفر خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں نور ظفر خان نے بڑی بہن اداکارہ سارہ خان کی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کو اپنی بہترین دوست قرار دیا۔

- Advertisement -

نور ظفر خان نے کہا کہ ان کی خوبصورتی سو فیصد قدرتی اور آج تک کوئی بیوٹی ٹریٹمنٹ نہیں کروایا اور نہ ہی فلٹرز کا استعمال کرتی ہیں۔

شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ سوال ان سے بار بار پوچھا جاتا ہے۔

کرش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نور ظفر خان نے کہا کہ ’ان کے کرش ہالی ووڈ اداکار ’کیانو ریوز‘ ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان بھی اداکارہ ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں