اشتہار

کراچی والے تیار کرلیں ! آج سے طوفانی بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوگئیں ، جس کے اثر سے سجاول ،جاتی ،شاہ بندر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی میں درمیانی شدت کی بارش کا پہلا اسپیل آج کی شام متوقع ہے ،جس باعث کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں بارشوں کا ہیوی اسپیل کل اتوار کی صبح سے شروع ہونے کی توقع ہے، بارش کا سلسلہ پانچ جولائی تک جاری رہے گا، جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث حیدرآباد ، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، عمر کوٹ اور دادو کے نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں.

دوسری جانب پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹبہ سلطان پور میں موسلادھاربارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، جتی لال میں دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ منچن آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سندھ اور بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کوانتظامات کی ہدایت جاری کردی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 2 تا 5 جولائی مختلف علاقوں میں شدید ترین موسلا دھاربارش متوقع ہے ، جس سے سندھ وبلوچستان کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکاخطرہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں