اشتہار

آسٹریلیا کا روسی بچوں کے حقوق کی کمشنر کیخلاف انتہائی اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا نے روسی بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا پر پابندیاں عائد کردی ہیں ان کے ساتھ روس کے 3 وزرا اور 12 شہریوں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا نے روسی بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا سمیت 3 روسی وزرا اور 12 شہریوں کو پابندیاں عائد کردی ہیں اور کاروباری شخصیات کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا لووا بیلووا اور تین روسی وزراء سمیت مزید 12 روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق روس کے وزیر زراعت دیمتری پیٹروشیف، وزیر ٹرانسپورٹ ویتالی سیویلیف اور وزیر تعمیرات، ہاؤسنگ ویوٹیلیٹیز ایریک فیضولن پر خود مختار پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جب کہ گازفونڈ غیر سرکاری پنشن فنڈ کے صدر یوری شمالوف، کاروباری شخصیت الیگزینڈر پلیخوف، سوگاز میخائل کلشین کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر، روزجیولوجیا کمپنی کے بورڈ کے چیئرمین سرگئی گورکوف، کیوسکایا پلوشچڈ کمپنی کے شریک بانی گاڈ نیسانوف، سابق صدر اے ایف کے سسٹم کمپنی کے صدر یوگینی نویتسکی، ای ایس این گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین گریگوری بیریزکن اور مرکری گروپ کے صدر ایگور کیسائیف کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا ہدف کاروباری شخصیت ایگور پوتن، سوگاز انشورنس کے مینجمنٹ بورڈ کے نائب چیئرمین میخائل پوتن، ایم آر ٹی گروپ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین رومن پوتن اور نیشنل میڈیا گروپ کے بورڈ کی چیئرپرسن علینا کبایوا بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں