اشتہار

بل گیٹس نے اپنی پہلی ’سی وی‘ شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی 48 سال پرانی ’’سی وی‘‘ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کردی جو وائرل ہوگئی ہے۔

ہر ایک کیلئے بہتر ملازمت کا حصول جدوجہد سے بھرپور ہوتا ہے لیکن اگر آپ کی سی وی پرکشش ہے تو ملازمت کا حصول کچھ حد تک آسان ہوجاتا ہے، ایسے میں ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی سی وی اچھی سے اچھی ہو، لیکن اس میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسے نوجوانوں کیلئے دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے اپنی پہلی سی وی (جو انہوں نے 48 سال قبل زمانہ طالب علمی میں لکھی تھی) سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کردی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے ویب سائٹ لنکڈ ان پر سی وی شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آؤٹ ہوں، مجھے امید ہے کہ میری 48 سال پرانی سی وی کے مقابلے آپ کی سی وی زیادہ بہتر ہوگی۔

مائیکروسافٹ کے بانی نے اپنی سی وی میں لکھا تھا کہ میں نے آپریٹنگ سسٹم اسٹرکچر، ڈیٹا بیس مینجمنٹ، کمپیوٹر گرافکس اور دیگر کورسز کر رکھے ہیں۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا اور 48 سال پرانی ہونے کے باوجود اسے بالکل پرفیکٹ قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں