اشتہار

‘میری جان کو خطرہ ہے’، چیئرمین پی سی بی کا تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کمیٹی کے روبرو انکشاف کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، جس کے لیے مجھے گاڑی اس کے لحاظ سے کرنی پڑی، انہوں نے کہا کہ اگلی بار اجلاس میں آؤں پتہ چلے کہ بلٹ پروف گاڑی لی ہے تو یہی وجہ ہے کہ ڈیتھ تھریٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹر اور ڈی ایس پی، شاہین آفریدی کے لئے بڑا اعزاز

- Advertisement -

بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں رمیز راجہ نے بتایا کہ آئندہ پی ایس ایل میچز لاہور، فیصل آباد،حیدرآباد اور کراچی میں کرانا چاہتےتھے، فیصل آباد کا گراؤنڈ مقامی انتظامیہ نے لےلیا اور ہم ان پر پیسہ نہیں لگا سکتے۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ جب لیز پر گراؤنڈ ہمیں ملےگا تو پیسہ لگا سکیں گے، ہماری مقامی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ لیز پر گراؤنڈ دیں، گراؤنڈ ہمیں ملیں گے تو پیسہ ہم لگا سکیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں