تازہ ترین

گاڑی میں اے سی نہ چلانے سے پیٹرول کی کتنی بچت ہوتی ہے؟ جانیے

عمومی طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ گاڑی میں ائیر کنڈیشنر (اے سی) نہ چلانے کی وجہ سے پیٹرول کی کافی بچت ہوجاتی ہے، آج ہم آپ کو اس بارے میں بتاتے ہیں کہ کیا واقعی یہ درست ہے یا نہیں۔

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق گاڑی  کا اے سی چلنے کے باعث انجن پر معمولی دباؤ بڑھ جاتا ہے، جس سے پیٹرول زیادہ استعمال ہونے لگتا ہے، لیکن پیٹرول کی کھپت میں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈرائیور حضرات اس بات کا فرق واضح نہیں تلاش کرسکے کہ اے سی نہ چلانے سے ان کی پیٹرول کھپت میں کتنی کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اے سی نہ چلانے سے آپ کوئی پیٹرول کی کوئی خاص بچت نہیں کرسکتے۔ یعنی بظاہر اے سی نہ چلانے سے پیٹرول کی بچت تو ہوتی ہے مگر یہ بچت بہت معمولی ہے۔

ماہرین کی رائے جاننے کے بعد ہمیں پتا چلتا ہے کہ عمومی طور پر پایا جانے والا یہ تاثر غلط ہے کہ اے سی چلانے سے پیٹرول کی کھپت میں بہت اضافہ ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -