تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

تربوز بیچنے کا دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آپ نے اکثر پھل فروشوں کو دیکھا ہوگا جو گاہکوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کے لیے آوازیں لگا کر پھل فروخت کرتے ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک پھل فروش منفرد انداز میں تربوز بیچ رہا ہے اور گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے چیخ بھی رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پھل فروش کو چیختے ہوئے اور عجیب و غریب چہرے بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پھل فروش پپیتے اور تربوز کو کاٹتا ہے اور پھر پھلوں کو دیکھ کر چیخنا شروع کردیتا ہے اور کہتا ہے کہ ؔکتنا لال ہے۔‘

پھل فروش ناصرف پھل دیکھ کر چیخ رہا ہے بلکہ اپنے قریب رکھے برتن کو اپنے سر پر مار بھی رہا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’اگر میرا گاہک پھلوں کے بارے میں اتنا پرجوش نہیں ہے تو مجھے یہ نہیں چاہیے۔‘

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور پھل فروش کے مزاحیہ انداز سے محفوظ بھی ہورہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کسی کو اپنے پیلے رنگ کے تربوز چھپانے کی ضرورت ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’کروگر نے ری برانڈنگ مہم پر لاکھوں خرچ کیے انہیں صرف اس شخص کی ضرورت تھی۔‘

Comments

- Advertisement -