اشتہار

‘منحرف ارکان کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے’ الیکشن کمیشن کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: منحرف اراکین اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینےسے روکنے کے لئے ممتاز قانون دان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے تریسٹھ اے پرعمل درآمد کےلئے واضح احکامات دیئے اورمنحرف اراکین کےالیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئےقانون سازی کی ہدایت کی۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ اعلیٰ عدلیہ کےحکم کے باوجود منحرف اراکین کےکاغذات نامزدگی وصول کئےگئے الیکشن کمیشن کا یہ اقدام سپریم کورٹ کےاحکامات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

قانون دان اظہر صدیق کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے منحرف اراکین کےکاغذات نامزدگی واپس کئےجائیں، کاغذات نامزدگی واپس نہ کرنےپرسپریم کورٹ سے رجوع کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ سترہ جولائی کو پنجاب کی بیس نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں، یہ نشستیں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پارٹی ہدایات کے برخلاف ووٹ دینے والے ارکان کو ڈی سیٹ قرار دئیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ انہیں نشستوں پر بیشتر امیدوار وہ ہیں جنہیں الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں