اشتہار

‘پنجاب کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کیلیے مفت بجلی’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبے کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جس میں اراکین نے مفت بجلی کی فراہمی کے اعلان پر حمزہ شہباز کے اقدام کو سراہا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے اور ترجیح رہے گی مفت بجلی کی فراہمی سے مخلوق خدا کو ریلیف ملے گا۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی اب ریاست بچانے کا سوال ہے مفت بجلی کی فراہمی سے عام آدمی کی حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا ہماری حکومت کا یہ اقدام عام آدمی کی مشکلات میں کمی لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو رواں ماہ سے مفت بجلی دی جائے گی اگست میں آنیوالے بل کی ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی وزیر اعلی پنجاب روشن گھرانہ پروگرام کا آغاز رواں ماہ سے کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں