تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مخصوص نشستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور ہاٸی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریک انصاف کی درخواست منظور مسلم لیگ ن کی مسترد کر دی گٸی۔

جسٹس شاہد وحید نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا 2 جون کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو جون کا آٸین اور قانون کے مطابق نہیں لہذا اس کی کوٸی حیثیت نہیں۔ فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ کے مطابق نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

آٸین میں کسی ممبر کی ڈس کوالیفیکیشن کے بعد مخصوص نشست کا طریقہ کار موجود ہے۔

عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار کو حکم دیا کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کو فوری بھجوایا جاٸے تاکہ اس پر جلد عمل ہو۔ عدالت نے مخصوص نشستوں کے متعلق تحریک انصاف کی درخواست منظور اور مسلم لیگ ن کی مسترد کر دی۔

درخواست گزاروں زینب عمیر اوت سیموٸیل یعقوب کی جانب سے علی ظفر اور اظہر صدیق پیش ہوٸے اور عدالت سے استدعا کی کہ مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں