اشتہار

یورپی پولیس کی انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی، درجنوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: یورپی ممالک کی پولیس نے مختلف ممالک میں انسانی اسمگلرز کیخلاف آپریشن کے دوران 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یورو پول ایجنسی کے مطابق انسانی اسمگلرز کیخلاف آپریشن میں 22 ممالک کی پولیس نے حصہ لیا، یہ آپریشن 6 جون سے 13 جون کے درمیان کیے گئے۔ اس آپریشن کے لیے یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس اور انٹرپول نے بھی تعاون کیا۔

یورو پول کا کہنا ہے کہ مشترکہ آپریشن میں ساڑھے 22 ہزار قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران یورپی ممالک کے زمینی، بحری اور فضائی راستوں پر سفر کرنے والے 10 لاکھ افراد اور 2 لاکھ گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ 60 مزید کی شناخت کرلی گئی ہے۔ بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران متعدد افراد سے جعلی سفری دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں