اشتہار

کراچی این اے 245 ضمنی الیکشن، کتنے امیدوار میدان میں باقی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم ہوگیا، 19 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر 27 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کو وقت ختم ہوگیا جس کے بعد انتخابی میدان میں 19 امیدواروں مدمقابل رہ گئے ہیں۔

این اے 245 پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے معید انور امیدوار ہوںگے، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی ہیں، ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آزاد حیثیت میں اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے حفیظ الدین جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دانش خان امیدوار ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ حلقے سے مہاجر قومی موومنٹ بھی میدان میں ہے اور اس کی جانب سے شاہد فراز الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، تحریک لبیک پاکستان کے احمد رضا اور جمعیت علمائے اسلام ف کے امین اللہ بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ این اے 245 پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے اچانک انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر 27 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں آرمی چیف سے فوج تعیناتی کی درخواست

چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی الیکشن کے لیے آرمی چیف سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں