اشتہار

کنگنا نے جاوید اختر پر خودکشی کیلیے اکسانے کا الزام عائد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: تنازعات میں گھری بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ مشہور شاعر جاوید اختر نے انہیں خودکشی کے لیے اکسایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اختر نے 2020 میں کنگنا رناوت کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کر رکھا ہے اور اسی حوالے سے اداکارہ آج عدالت میں اپنی بہن کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

کنگنا رناوت نے عدالت کو بتایا کہ جاوید اختر نے ان سے کہا کہ ہم دھوکے بازوں کی نشاندہی میں بالکل بھی وقت ضائع نہیں کریں گے اور سب کو معلوم ہو جائے گا تمہارا چکر ہریتھک کے ساتھ نہیں بلکہ دھوکے بازوں کے ساتھ تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: ”کنگنا کیساتھ کام کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی“

اداکارہ نے کہا کہ جاوید اختر نے یہ بھی کہا کہ ”تمہارا منہ سب کے سامنے کالا ہو جائے گا، اتنی بدنامی ہوگی کہ خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آئیں گے، ہمارے پاس تمہارے خلاف ثبوت ہیں، اگر تم نے ہریتھک روشن سے معافی مانگ لی تو بچ سکتی ہو“۔

جاوید اختر نے یہ مقدمہ 2020 میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت کے مبینہ ہتک آمیز اور بے بنیاد تبصروں کے خلاف دائر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں