اشتہار

سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، ایم کیو ایم کی درخواست فوری سماعت کیلیے منظور

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی دائر درخواست کو سندھ ہائیکورٹ نے فوری سماعت کیلیے منظور کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کو سندھ ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے 14 جولائی کو درخواست پر دلائل طلب کیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے وکیل طارق منصور کو بھی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل درخواست کی سماعت پر وکیل ایم کیو ایم طارق منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام محکموں میں ملازمتیں دینے کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے، بی ایس 5 سے بی ایس 15 تک ملازمتوں کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی اور جعلی کمیٹی بنا کر نجی ادارے ٹیسٹ لینے کا اختیار دے دیا گیا۔

جس پر جسٹس صلاح الدین نے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہ رہے ہیں نوکریوں کا اختیار ایم این ایز کو دے دیا جائے؟

وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ حکم امتناع کے باوجود درخواست عدم پیروی قرار دے کر مسترد کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائیکورٹ ملازمتوں سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں پر حکم امتناع واپس لے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی درخواست مسترد، سرکاری ملازمتوں پر حکم امتناع واپس

اس سے قبل ایم کیو ایم نے سندھ کے مختلف محکموں میں 21 ہزار سے زائد آسامیوں پر پسند افراد کو بھرتی کرنے کے خلاف درخواست دی تھی اور عدالت نے حکومت کو 21 ہزار سرکاری ملازمتوں کی فراہمی سے روک رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں