اشتہار

یو اے ای میں عید پر سیکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم ‏

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں قید افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ حکومت نے عیدالاضحیٰ ‏کے موقع پر سیکڑوں قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن بن زاید آل نہیان نے عیدالاضحیٰ پر 505 قیدیوں کی رہائی ‏کے احکامات جاری کر دیے۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ان قیدیوں کی سزائیں معاف کرتے ہوئے فوری طور پر رہائی ‏عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

ان قیدیوں کے جرمانے ایوان صدر کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔

عمومی طور پر عید کے موقع پر پاکستان، سعودی عرب سمیت مسلم ممالک میں معمولی نوعیت ‏کے جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی انسانی ہمدردری کی بنیادوں پر رہائی عمل میں لائی ‏جاتی ہے۔

اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کا موقع فراہم کرنا ہے ‏تاکہ اُن کے عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کی تکلیف میں آسانی ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں