اشتہار

مانیٹری پالیسی، اسٹیٹ بینک آج اہم اعلان کرنے جارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، کورونا کیسز میں اضافے ،توانائی تحفظ پرحالیہ اقدامات پرنظر ثانی کا امکان ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک قائم مقام گورنر مرتضیٰ سید آج شام پانچ بجےمانیٹری پالیسی کااعلان کرینگے، مانیٹری پالیسی کااعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیاجائےگا، کورونا کیسز میں اضافے ،توانائی تحفظ پرحالیہ اقدامات پر بھی نظر ثانی ہوگی۔

یاد رہے کہ تئیس مئی کو اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود 150 بیسس پوائنٹس (ڈیڑھ فیصد) بڑھا کر 13.75 فیصد کردیا تھا۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، توانائی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی ہے، پالیسی تاخیر کی بے یقینی شرح تبادلہ پر اثرانداز ہورہی ہے، پاکستانی معیشت کوویڈ کے بعد توقعات سے زیادہ تیزی سے بڑھی،گذشتہ سال معیشت 5.7 فیصد رہی، رواں سال معیشت 5.97 فیصدسالانہ شرح سے بڑھ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں