اشتہار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی براہ راست ٹی وی پر دکھائی جائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسپیکر کو باضابطہ خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایا تھا، جو عمران خان کی سابقہ حکومت کے دور میں چار سال سے رکا رہا اس عمل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے اسپیکر کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے اور وزارت اطلاعات اسپیکر کے ساتھ اشتراک عمل سے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے مجھے امید ہے کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں