اشتہار

عدالت نے راج ببر کو قید کی سزا سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راج ببر کو ممبئی کی عدالت نے دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج ببر کو 1996 میں الیکشن کے دوران پولنگ آفیسر کو ہراساں کرنے کے جرم میں قید کی سزا گئی ہے۔

عدالت نے راج ببر پر 85 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ پولنگ آفیسر نے ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کارِ سرکاری میں مداخلت کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

آج سماعت کے دوران راج ببر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

راج ببر کو آخری بار گزشتہ سال ہوٹ اسٹار ویب سیریز ”دل بے قرار“ میں دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے تقریباً 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور بعد میں 90 کی دہائی میں سیاست میں آئے۔

انہوں نے سماجوادی پارٹی کے جھنڈے تلے الیکشن لڑا اور 1994 میں پہلی بار راج سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں