اشتہار

سری لنکا نے روس سے ادھار تیل مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

معاشی بحران سے بُری طرح سے متاثر سری لنکا نے روس سے مدد مانگتے ہوئے تیل ادھار پر دینے کی درخواست کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکا کے صدر گوتابا راج پکشے نے لکھا کہ روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔

”ماضی کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے روسی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ تمام تعاون کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ اقتصادی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ادھار پر تیل دینے کی درخواست کی ہے“۔

- Advertisement -

سری لنکن صدر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے روس سے درخواست کی ہے کہ ماسکو اور کولمبو کے درمیان روس کی ایئر لائن ایروفلوٹ کی پروازوں کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے متفقہ طور پر سیاحت، تجارت اور ثقافت جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں