اشتہار

‘مسلم لیگ ن پاکستان کی ماں ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان کی ماں ہے اور ماں کبھی اپنےبچےکوقتل ہوتےنہیں دیکھ سکتی ن لیگ نے سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر پاکستان بچانےکی سیاست کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ سابقہ دورمیں ذاتی ہاؤسنگ سوسائٹیوں پراربوں روپے لگائے گئے عمران نیازی نےزندگی میں کبھی یونین کونسل نہیں چلائی اور انہیں وزارت عظمیٰ کی چابی دے دی گئی، عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا لیکن اب انشااللہ پاکستان 6 سے 8 ماہ میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو گا اور عمران خان کی سیاست دفن ہوجائےگی۔

انہوں نے کہا کہ کڑوے گھونٹ پینے پڑ رہے ہیں تاکہ معیشت ٹھیک کرسکیں جب معیشت کاپہیہ چلے گا تو روزگار بھی پیدا ہو گا سی پیک کامنصوبہ پاکستان کی بقاکامنصوبہ تھا ہم اربوں روپےخرچ کر کے گوادر بندرگاہ کی دوبارہ صفائی کررہےہیں۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ ہر شعبے میں عمران نیازی کانٹیں بکھیر کر گیا ہم اسےصاف کریں گے ہم یہ نہیں کہیں گےکہ عمران نیازی تباہی کر کے چلا گیا ہم کیا کریں ہمیں ایک سال ملاہےمگریہ ایک سال عمران خان کے 4 سالوں پربھاری ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت واپس آئی ہے ہم نےآتےساتھ ہی عوام کی فلاح وبہبود کیلئےکام شروع کردیے ہم نے غریبوں کےلئے 100 یونٹ تک بجلی مفت کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں