11.7 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

”عمران خان بہت جلد دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں“

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان بہت جلد دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں اور اب امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے۔

جنڈانوالا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملک کی سربلندی کے لیے کام کیا اور کھل کر کہا وہ اللہ کے سوا کسی اور کے آگے سر نہیں جھکاتا، انہوں  نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت ﷺ کا مقدمہ لڑا، عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا سر نہیں جھکنے دیا۔

”یہ حکمران امریکی غلام ہیں جنہیں صرف بوٹ پالش کرنا آتی ہے، یہ کہتے ہیں کہ امریکا انہیں وینٹی لیٹر پر لے جائے گا، امریکی غلاموں نے سازش کر کے عمران خان کو اقتدار سے نکالا، آج عمران خان اقتدار میں ہوتا تو پیٹرول مہنگا نہ ہوتا“۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کا ضمنی الیکشن ملکی خودداری کی جنگ کا دن ہے اور آپ سب نے جہاد کرنے نکلنا ہے، 17 جولائی کو ان لوٹوں کو ان کے اصل مقام پر پہنچانا ہے، بلے کا نشان عوام کے ہر طبقے کا نشان ہے اور اسی بلے سے چھکے لگا کر لوٹوں کے چھکے چھڑانے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ کوئی دھاندلی کرنے آیا تو اس کا مقابلہ کریں گے، دھاندلی کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ دھاندلا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں