تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’جانور ذبح ہوتے نہیں دیکھ سکتی لیکن گوشت کاٹنا پسند ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان کا کہنا ہےکہ انہیں بقرہ عید پسند ہے اور جانور کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی لیکن گوشت کاٹنا اچھا لگتا ہے اور اسے بانٹنے میں بھی بہت دلچسپی لیتی ہوں۔

اداکارہ سحر خان نے بتایا کہ عموماً لڑکیوں کو بقرہ عید پسند نہیں ہوتی کہ کام کرنا پڑتا ہے جب کہ کچھ گوشت وغیرہ سے گھبراتی ہیں لیکن مجھے تو بقرہ عید پسند ہے جانور کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی لیکن گوشت کاٹنا اچھا لگتا ہے اور گوشت بانٹنے میں بھی بہت دلچسپی لیتی ہوں۔

ساتھی اداکار آغا علی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر مجھے گنگناتے سنا تو تعریف کی گئی کہ آپ بہت اچھا گنگناتی ہیں آپ کو گانا گانا چاہیے پھروہ بھی گنگنانے لگے تو میں نے تعریف کی کہ آپ بھی بہت اچھا گاتے ہیں، آپ کو بھی گانا گانا چاہیے۔

سحرخان کا کہنا تھا کی میری اس بات پر وہ ناراض ہوگئے اور کہا میں آپ سے کوئی بات نہیں کر رہا جب میں نے وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ آپ نے آج تک میرا کوئی گانا نہیں سنا یہ کیا بات ہوئی۔

سحر خان نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے آغا علی کے سارے گانے سنے اس سے قبل انہیں علم نہیں تھا کہ وہ اچھے اداکار کے ساتھ اچھے گلوکار بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -