ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

روس کا یوکرینی فوج کے جرائم اقوام متحدہ کے سامنے لانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

روس نے یوکرین کی فوج کے جرائم کو اقوام متحدہ کے سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب یوکرینی فوجی کے جرائم کی دستاویزات پیش کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو یوکرینی فوج کے جرائم سے آگاہ کیا جائے گا اور سلسے میں جلد ہی اقوام متحدہ کو یوکرینی فوج کے جرائم کے بارے میں دستاویزات پیش کردی جائیں گی۔

دیمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ یوکرینی فوج کے جرائم کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا اور جلد ہی انہیں بے نقاب کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ امریکا اور نیٹو کے اشتعال انگیز اقدامات میں شدت آنے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن نے گزشتہ 21 فروری کو دونباس کے علاقے میں دونیسک اور لوہانسک کی خود مختاری کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ روس نے اس کے تین دن بعد 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کردیا جو تاحال جاری ہے۔

یوکرین کی جنگ شروع ہونے کے بعد مغربی ممالک نے اس جنگ میں براہ راست طور پر شمولیت سے تو گریز کیا ہے تاہم وہ یوکرین کو مستقل بنیادوں پر مختلف قسم کے ہتھیار ارسال کرتے آئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں