اشتہار

سابق سری لنکن وزیراعظم کو ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے اور سابق وزیرخزانہ باسل راجا پاکسے کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی سپریم کورٹ نےعبوری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روکا ہے۔

عدالت نے مہندا راجا پاکسے اور باسل راجا پاکسےکو 28 جولائی تک ملک نہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

مفرور صدر کا استعفیٰ منظور، سری لنکا بھر میں جشن

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے اور سابق وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے نے اپنے وکلاء کے ذریعے سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع کروایا کہ وہ بحران زدہ ملک کو اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ ان کے خلاف دائر بنیادی حقوق کی درخواست نہیں سنی جاتی۔

سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ چیف جسٹس جیانتھا جے سوریا کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں یہ درخواست دائر کی گئی تھی کہ باسل راجا پاکسے جو مفرور صدر گوتابایا راجا پاکسے کے چھوٹے بھائی ہیں کولمبو ہوائی اڈے پر واپس لوٹ گئے تھے کیونکہ انہوں نے وی آئی پی ٹرمینل کے ذریعے ملک چھوڑنے کی کوشش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں