تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

مفرور صدر کا استعفیٰ منظور، سری لنکا بھر میں جشن

کولمبو: سری لنکن پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ملک سے فرار ہونے والے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، صدر کے استعفیٰ منظور ہوتے ہی کولمبو کی سڑکوں پر جشن شروع ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپیکرپارلیمنٹ نے صدر کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے، ملک سے فرار ہوکر مالدیپ اور پھر سنگاپور پہنچنے والے سری لنکا کے سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے بیرون ملک سے اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔

اسپیکر کی جانب سے گوٹابایا راجا پاکسے کا استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں عوام دارالحکومت کی سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور جشن منایا، مظاہرین کی بڑی تعداد سری لنکن پرچم تھامے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے مفرور صدر مستعفی، دیار غیر سے استعفیٰ بھجوا دیا

واضح رہے کہ 73 سالہ گوٹابایا راجا پاکسے 9 جولائی کو مظاہرین کے ان کی رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کے بعد روپوش ہوگئے تھے اور انہوں نے 13 جولائی کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن اس سے قبل ہی وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مالدیپ فرار ہوگئے۔

صدر کے فرار کے بعد سری لنکن وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے ملک کے قائمقام صدر بنے تاہم ملک میں بڑھتے عوامی احتجاج اور پرتشدد واقعات کے بعد انہیں بھی وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دینا پڑا۔

یاد رہے کہ سری لنکا 1948 میں آزادی کے بعد اپنے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور بڑھتی افراط زر اور ملکی غیر مستحکم حالات کے باعث خوراک، ادویات، پٹرول سمیت دیگر اشیا عوام کی دسترس سے دور ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -