اشتہار

عمران خان کا دور آزادی صحافت کے حوالے سے سیاہ دور رہا، آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے حوالے سے سیاہ دور  رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں صوبائی وزرا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی ہے اور ملتی رہے گی، کاش عمران خان کو اپنے دور میں صحافیوں کے حقوق کا خیال آجاتا، ان کا دور آزادی صحافت کے حوالے سے سیاہ دور رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سب نے مل کر اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو بحران سے نکالنا ہے کیونکہ سب کا مقصد پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے۔

- Advertisement -

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب سے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئیگی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ دنوں اپنی ایک دیرینہ خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اپنی دیرینہ خواہش زبان پر لے آئے

آصف زرداری نے نوابشاہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بلاول بھٹو کو اپنی زندگی میں ہی ملک کا وزیراعظم بنتا ہوا دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں