اشتہار

’چہرہ پر مسکراہٹ نہ ہوئی تو سزا ملے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

دفتری اوقات میں کام کا لوڈ ہو تو چہرے پر مسکراہٹ نہیں آسکتی یقیناً آپ پہلے اپنے دفتری امور انجام دیں گے پھر جب اس سے فارغ ہوں گے اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ ہنسی مذاق کریں گے۔

لیکن فلپائن کے قصبہ میولانے میں بلدیہ عظمیٰ کے میئر آرس ایل ایگوائرے نے سائلین کی شکایت پر انوکھا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

میئر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کو عوامی امور کی انجام دہی میں خوش اخلاقی سے پیش آنا ہوگا۔

- Advertisement -

ان کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں یہ پابندی شہریوں کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد عائد کی جا رہی ہے۔

میئر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی طرف سے شکایات میں کہا جا رہا ہے کہ وہ جب سرکاری دفاتر میں کسی کام کی غرض سے جاتے ہیں تو سرکاری ملازمین کے چہرے مرجھائے ہوئے ہوتے ہیں اور وہ شہریوں کے ساتھ بہت سردمہری کا سلوک کرتے ہیں۔

آرس ایل ایگوائرے کا کہنا ہے کہ اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو چھ ماہ کی تنخواہ کاٹی جاسکتی ہے یا معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں