لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کو باؤنسرز کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔
وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں کہا کہ فاسٹ بالر نسیم شاہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی چھوٹا ہے، کرکٹ بھی کم کھیلی ہے، امید ہے وہ مستقبل میں بڑا بولر بنے گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ کے پاس تیز بالنگ صلاحیت موجود ہے جو کہ اس کا اہم ہتھیار ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سری لنکا کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو بالنگ کرتے دیکھا، میں اسے ایک مشورہ دوں گا کہ اگر وہ سلو پچز پر باؤنسر ٹرائی کرے تو اسے آدھی پچ سے پیچھے کرنے کی کوشش کرے تاکہ وکٹ ملنے کے چانسز بڑھیں۔
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
Little advise to our talented speedster @iNaseemShah . How to bowl bouncers on slow pitches. #PAKvsSL pic.twitter.com/BGdyoTF7cf
— Wasim Akram (@wasimakramlive) July 16, 2022