جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی ٹیم ورک قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی ٹیم ورک قرار دیتے ہوئے کہا پوری ٹیم نے بھرپور محنت کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی‌ ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کی اہم لیڈر شپ سے مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی ٹیم ورک قرار دے دیا۔

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپورمحنت کی، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے ووٹوں سے دیا ہے۔

خیال رہے تحریک انصاف نے پنجاب میں میدان مارلیا اور پی ڈی ایم امیدواروں کوشکست دے دی، پی ٹی آئی نے بیس میں سے پندرہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن چارنشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ گولڈن نمبرایک سوچھیاسی عبورکرلیا ہے ، پنجاب میں ق لیگ کی سیٹیں ملا کر پی ٹی آئی کے پاس نشستوں کی تعداد ایک سواٹھاسی ہوگئیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں