تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’عمران خان الیکشن کمیشن سے معافی مانگے‘

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان فوری طور پرالیکشن کمیشن سےمعذرت کرے عمران خان قوم سے جھوٹ بولنےغلط بیانی پر معافی مانگے۔

پیپلزپارٹی کےسی ای سی اجلاس کے بعد شرجیل میمن نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے گی پیپلزپارٹی اتحادی کیساتھ کھڑی رہےگی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان فوری طور پر مسٹر ایکس اور وائی سے معافی مانگے الیکشن نتائج کےبعدعمران خان جیت کر بھی ہار گئے ہیں عمران خان آج تک عوام سےجھوٹ اور دھوکا دیتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد رہی ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے اسٹیبلشمنٹ ہر معاملے میں نیوٹرل رہی ہے شہبازشریف کو آئینی وقانونی طورپراکثریت حاصل ہے عمران خان کےپاس اکثریت ہے تو پارلیمنٹ میں عدم اعتماد لائے تاریخ میں پہلی مرتبہ آئینی طورپرکسی وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی مسٹرجھوٹےکی وجہ سےہے مسٹرجھوٹےنےہی آئی ایم ایف کو معاہدے پرعمل کی یقین دہانی کرائی تھی پیپلزپارٹی پہلےدن سےآج تک ہمیشہ الیکشن کےلیےتیارہے ان کےپاس بجٹ کابل پاس کرنے کے لیے اکثریت نہیں ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیراعظم تھا عمران خان نے2روزپہلےمان چکےان کےپاس اکثریت نہیں تھی ہم کوئی بھی فیصلہ تنہانہیں کریں گےاتحادیوں سےمشاورت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -