اشتہار

اکشے کمار کی اپنی اہلیہ سے مذاق کرنے والوں کو ’کھلی دھمکی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں اپنی لاجواب اداکاری سے ’کھلاڑی‘ کا لقب پانے والے سُپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کا مذاق اڑانے والوں کو خبردار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ’کافی ود کرن‘ کی اگلی قسط میں اداکارہ سمنتھا روتھ پرابھو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ قسط کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

شو کے میزبان کرن جوہر اداکار سے سوال کرتے ہیں کہ اگر کرس راک آپ کی اہلیہ کے ساتھ مذاق کریں تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ مگر اکشے کمار کے جواب پر ہر کوئی تذبذب کا شکار ہوگیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’اگر کرس راک نے میری بیگم کا مذاق اڑایا تو ان کے جنازے کے اخراجات میں ادا کروں گا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

ہر کوئی اکشے کمار کے جواب کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ زیادہ تر کا کہنا ہے کہ اداکار کے کہنے کا مطالبہ یہ ہے کہ وہ اسے جان سے مار ڈالیں گے۔

رواں سال اپریل میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو ہالی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اسٹیج پر تھپڑ جڑ دیا تھا۔

کرس راک نے ول اسمتھ کی بیگم جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے کا مذاق اڑایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں