جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آصف زرداری حمزہ شہباز کی حکومت بچانے کیلئے متحرک، آج پھر شجاعت حسین کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق صدر آصف زرداری آج پھر حمزہ شہباز کی حکومت بچانے کے لیے شجاعت حسین کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ تیز ہوگئی ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان آج پھر ملاقات ہوگی۔

ملاقات لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہوگی، جس میں پنجاب میں حکومت سازی کے امور پرتبادلہ خیال ہوگا۔

- Advertisement -

آصف زرداری حمزہ شہباز کی حکومت بچانے کے لیے شجاعت حسین کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

گذشتہ روز بھی آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی، جس میں آصف زرداری نے درخواست کی کہ اپنے ایم پی ایز کو کہیں حمزہ شہباز کو سپورٹ کریں، آپ سپورٹ کریں گےتوجیت یقینی ہوگی۔

آصف زرداری نے چوہدری شجاعت کو حکومتی اتحاد کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ، ذرائع نے بتایاکہ
طارق بشیر چیمہ، سالک حسین معاملے میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔

خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے طارق بشیر،سالک حسین کا پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت پر دباؤ ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق بشیر اور چوہدری سالک نے چوہری شجاعت سے کہا ہے کہ وہ خط کے ذریعےارکان کو پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے روکیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کےکہنےپرطارق بشیر اور سالک حسین نے چوہدری شجاعت پر دباؤ ڈالاہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے طارق بشیر اور سالک حسین کے دباؤ پر ق لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی کو خط لکھنےسےانکار کردیا ہے ، چوہدری شجاعت نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ ق لیگ کے ووٹ پرویزالٰہی کو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں