گال ٹیسٹ کے ہیرو پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق گلوکار بھی نکلے، آواز کی سحر انگیزی نے مداحوں کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر بیٹرعبداللہ شفیق کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ شفیق گانا گانے کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بجا رہے ہیں،عبداللہ شفیق کی جانب سے گلوکاری کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
Still My Fav ❤️ Song. pic.twitter.com/6MHdxaIe3i
— Abdullah Shafique (@imabd28) July 26, 2020
واضح رہے کہ عبداللہ شفیق کی شاندار بلے بازی کی بدولت گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔
عبداللہ شفیق نے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نہ صرف پاکستان کو تاریخی فتح دلوائی بلکہ کامیاب ہدف کے تعاقب میں وقت کے اعتبار سے سب سے طویل (524 منٹ) اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔