20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف گیم پلان شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف بنایا جانے والا پلان شیئر کردیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا اور وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

گال ٹیسٹ میں شاندار فتح : پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

- Advertisement -

اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد رضوان نے میچ کے تیسرے دن کے قومی ٹیم کا گیم پلان شیئر کیا ہے۔

رضوان نے وائٹ بورڈ کی ایک تصویر شیئر کی جس پر ٹیم کی کامیابی کے تین اہم عوامل تحریر کیے گئے ہیں۔

قومی ٹیم وائٹ بورڈ پر لکھی تین چیزوں کو یاد رکھ کر سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی: "یقین رکھو، موجودہ لمحے میں جیو، اور مثبت ارادہ”۔

رضوان نے لکھا کہ جیت پاکستان کو مبارک ہو، اس ٹیم میں بہت سے سپر اسٹارز ہیں اور وہ اپنا سب کچھ ملک کے لیے قربان کردیتے ہیں یہ تیسرے دن کا گیم پلان ہے اس تاریخی ہدف میں ہمارا گیم پلان یہی تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں