جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

گال: قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فاسٹ بولر فیلڈنگ کرتے ہوئے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔شاہین آفریدی کے گھٹنے سے نیچے کھنچاؤ محسوس کرنے پر ان کا آیم آر ائی اسکین کروایا گیا، جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے.

شاہین شاہ آفریدی کی ایم آر آئی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے پی سی بی کے میڈیکل شعبہ سے مشاورت کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق شاہین آفریدی فوری طور پر وطن واپس نہیں آئیں گے اور وہ سری لنکا میں ہی ٹیم کے ساتھ قیام کریں گے۔

قبل ازیں اطلاعات سامنے آئی تھی کہ شاہین آفریدی کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے، ٹیم مینجمنٹ پی سی بی میڈیکل شعبے کے سربراہ سے مشاورت کرے گی، جس کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میں کھلانے یا نہ کھلانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے شروع ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں