جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

گال ٹیسٹ میچ سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا۔

ترجمان قومی ٹیم کے مطابق گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کی ٹانگ میں کھنچاؤ ہوا تھا جس کے بعد انہیں ابتدائی طور پر آئس ٹریٹمنٹ دی گئی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ شاہین آفریدی کی ٹانگ میں درد کم نہ ہوا تو ایم آر آئی کروایا گیا جس کے بعد ان کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

عبداللہ شفیق کی سنچری، گال ٹیسٹ میں پاکستان جیت کی جانب گامزن

ترجمان کے مطابق شاہین آفریدی گھٹنے سے نیچے تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گال ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنالیے جبکہ قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق 112 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم نے دوسری اننگز میں 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان 101 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اوپنر امام الحق نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ سینئر بیٹسمین اظہر علی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں